(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) انتہاپسند یہودی آباکاروں کی جانب سے ریاستی سرپرستی میں مسجد اقصیٰ کی بےحرمتی کا سلسلہ جاری ہے، درجنوں شرپسند یہودی آبادکاروں کا قبلہ پر مذہبی رسومات کی آڑ میں دھاوا مسلمانوں کو مسجد سے بے دخل کردیا۔
فلسطین پر قابض صیہونی ریاستی دہشتگردی جاری ، گزشتہ روز درجنوں شرپسند یہودی آبادکاروں نے پولیس اور فوج کے حفاظتی حصار میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا ، مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں یہودی آباد کاروں، یہودی طلباء اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت دسیوں یہودی انتہاء پسندوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقامت کی بے حرمتی کی۔
یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔خیال رہے کہ مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے منظم دھاووں کا سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔ یہودی انتہا پسند گروپ ہیکل سلیمانی کے مزعومہ دعوے کی آڑ میں مراکشی دوازے سے مسجد اقصیٰ میں جاتے اور باب السلسلہ سے واپس جاتے ہیں۔