مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی ریاست کے ذرائع ابلاغ کے مطابق قابض اسرائیلی حکومت نے دنیا بھر میں پھیلے یہودی اداروں کے تحفظ کے لیے خفیہ ادارے ’’ موساد ‘‘ کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حکومت نے موساد کو 26 لاکھ ڈالر کی اضافی رقم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ رقم بیرون ملک قائم یہودی اداروں کے تحفظ پر صرف کی جائے گی۔ اس رقم سے دنیا بھرمیں یہودی اداروں کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔
یہودی ویب سائیٹ نے یہ نہیں بتایا کہ آیا موساد کو یہ رقم کس وزارت یا محکمے کی طرف سے ادا کی جائے گی تاہم غالب امکان یہ ہے کہ یہ رقم وزارت دفاع ہی مہیا کرے گا۔