• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 2 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

یہودی آباد کاروں کی مذہبی رسومات کی آڑ میں ایک دفعہ پھر مسجد اقصی کی بے حرمتی

جمعہ 19-07-2019
in صیہونیزم, فلسطین
0
یہودی آباد کاروں کی مذہبی رسومات کی آڑ میں ایک دفعہ پھر مسجد اقصی کی بے حرمتی
0
SHARES
2
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) یہودی آباد کاروں کی ایک بڑی تعداد کا گروہوں کی شکل میں ایک دفعہ پھر مسجد اقصی پر دھاوا۔ مسجد کے احاطے میں دندناتے رہے، مسجد میں موجود عبادت گزاروں کو ہراساں کیا اور مسجد کا تقدس پامال کیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ایک دفعہ پھر یہودی آباد کار گروہوں کی شکل میں مسجد اقصی میں گھس آئے جن کی سرپرستی قابض اسرائیلی فوج کے سپاہی کررہے تھے جو بڑی تعداد میں آباد کاروں کے ہمراہ مسجد میں داخل ہوئے تھے۔

بیت المقدس کے محکمہ اسلامی اوقاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہودی آباد کار مسجد کے مغاربہ دروازے سے اندر داخل ہوئے اور مسجد کے احاطے میں دندنانے لگے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہودی آباد کاروں نے مسجد کے باب رحمہ والے حصے میں جا کر اپنے مذہبی گیت تلمود گنگنانے کی بھی کوشش کی۔

وہاں موجود ذرائع یہ بھی بتایا کہ اسرائیلی فوج نے آباد کاروں کے مسجد میں داخل ہونے کے بعد مغاربہ دروازے کو آمدرورفت کے لیے بند کردیا تھا تاہم آباد کاروں کے واپس چلے جانے کے بعد دروازے کو دوبارہ کھول دیا گیا۔

یاد رہے کہ مذہبی عبادات کی آڑ میں مسجد اقصی پر آئے روز دھاوا بولنا اور اس کاتقدس پامال کرنا یہودی آباد کاروں کا وطیرہ بن چکا ہے او ر اسرائیلی فوج ان کی مکمل سرپرستی کے لیے ان کے ہمراہ موجود ہوتی ہے۔

اسرائیلی آباد کاروں کے مسجد پر دھاوے کے وقت وہاں موجود مسلمان عبادت گزاروں کو سیکورٹی کے نام پر شدید حراساں کیا جاتاہے اور انکو ایک جگہ پر محصور کردیا جاتا ہے ااور جب تک یہودی آباد کار مسجد میں موجود رہتے ہیں،مسلمان عبادت گزاروں کو اپنی جگہ سے ہلنے تک کی اجازت نہیں ہوتی۔

Tags: یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصی پر دھاوا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.