(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض یہودی آباد کاروں کا ایک دفعہ پھر مسجد اقصی پر دھاوا،مسلح پولیس کی سرپرستی میں مسجد کے داخل ہو کر نمازیوں پر تشدد کیا۔
تفصیلات کے مطابق مسجد کے اندر گھس کر مقدس مقام کا تقدس پامال کرنا اب یہودی آباد کاروں کا وطیرہ بن چکا ہے اور اس گھناؤنے کام کے لیے انکو اسرائیلی فوج اور پولیس کی مکمل پشت پناہی حاصل ہوتی ہے۔
فلسطینی محکمہ اوقاف کے ترجمان فارس ال دبیس کے مطابق ایسا ہی واقعہ منگل کے روز بھی پیش آیا جب41 کے قریب یہودی آباد 100 سے زائد پولیس اہلکاروں کے ہمراہ مسجد اقصی میں گھس آئے اور احاطے میں دندنانے لگے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے وہاں موجود نمازیوں پر تشدد بھی کیا اور مقدس مقامات کا تقدس بھی پامال کیا۔
یاد رہے کہ جمعے اور ہفتے کے روز کے علاوہ مسجد میں گھس کر عبادت گزاروں کو تنگ کرنا یہودی آباد کاروں کا وطیرہ بن چکا ہے۔