(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شرپسند یہودی آبادکاروں نے فلسطینیوں پر حملوں اور مقدس مقامات کی بے حرمتیوں کے بعدا ب فلسطین کے تاریخی ورثے پر بھی قبضہ کرنا شروع کردیا ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس کے شہر بیت لحم میں موجود تاریخی فلسطینی ورثے میں شام تاریخی خار پر یہودی شرپسندوں نے صیہونی فوج کے حفاظتی حصار میں قبضہ کرلیا ہے ، ‘بیت عاین’ نامی یہودی کالونی سے تعلق رکھنے والے آباد کاروں نے غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں تاریخی غار پر قبضہ کرلیا۔
جعبہ کے فلسطینی میئر ذیاب مشاعلہ نے اس حوالے سے میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے جمجوم اور مغربی نحالین کے درمیان واقع تاریک غار پرقبضہ کرلیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ غار کئی سو سال پرانے ہیں اور اس علاقے کے تاریخی غار سمجھے جاتے ہیں۔ ان غاروں پرقبضے کے نتیجے میں فلسطینی شہری اہم تاریخی اور ثقافتی مقام سے محروم ہوگئے ہیں۔