(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی یہودی آبادکاروں کے ایک گروپ نے نابلس میں فلسطینی باشندوں کے زیتون کے باغات میں گھس کر درجنوں درختوں کو کاٹ ڈالا.
مقامی ذرائع کا کہنا ہےکہ مقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس کے جنوب میں واقع قصبے الساویہ پر قبضہ کرکے تعمیر کی گئی یہودی بستی "ریھیلیم ” کے یہودی آبادکاروں کے ایک گروپ نے الساویہ قبصے پر دھاوا بولا جو جدید ہتھیاروں سے لیس تھے ، ابھوں نے کٹرسے فلسطینیوں کی ملکیت درجنوں قدیم زیتون کے درختوں کو کاٹ کر تباہ کردیا ۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب یہودی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں کی املاک اور جائداد کو نقصان پہنچایا گیا ہے بلکہ روزانہ کی بنیاد پر شرپسندیہودی آبادکاروں کی جانب سے حکومتی سرپرستی میں فلسطینیوں کے گھر املاک اور جائیداد پر حملے کیئے جاتے ہیں