(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شرپسند یہودی آبادکاروں کو مسجد میں داخل ہونے سے روکنے کے جرم میں صیہونی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے محافظ پر تشدد کرنے کے بعد گرفتارکرلیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق درجنوں شرپسند یہودی آبادکاروں نے اسرائیلی پولیس کے تحفظ میں مسجد اقصیٰ میں عبادت کے مقام باب الرحمہ میں گھسنے کی کوشش کی جس پر مسجد کے محافظوں نے مزاحمت کی ، صیہونی پولیس نے مزاحمت پر محافظوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ایھاب ابو غزالہ کو گرفتار کر لیا۔
عینی شاہدین کے مطابق پولیس فورس نے باب الرحمہ کی عمارت پر دھاوا بولا اور مسجد اقصیٰ کے محافظ و گھیرے میں لے لیا اور دوسرے محافظوں پر تشدد کے بعد انہیں باہر نکال دیا۔
واضح رہے کہ ایھاب ابو غزالہ نے شرپسند یہودی آبادکاروں کو مسجد اقصیٰ میں گھسنے پر احتجاج کرتے ہوئے ان کی ویڈیو بنائی تھی جس میں اسرائیلی باشندے جوتوں سمیت مقدس مقامات کی بے حرمتی کررہے تھے۔