(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فوج نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران فائرنگ ، لاٹھی چارج اور تشدد کے دیگر واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت کم سے کم 50 فلسطینی باشندوں کو زخمی کیا اور درجنوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کیا۔
مقبوضہ بیت المقد س میں صیہونی فوج ا ورپولیس کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران لوٹ کی متعدد وارداتیں ہوئیں جس پر احتجاج کرتے ہوئے فلسطینی باشندوں نے صیہونی فو ج پر پتھراؤ اور پیٹرول بموں سے حملے کئے جواب میں صیہونی فوج کی جانب سے فائرنگ ،آنسو گیس کی شیلنگ ، لاٹھی چارج اور دیگر تشدد کے واقعات میں کم سے کم 50 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ اسرائیلی فوج نے درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق صیہونی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف مقامات پر ہوئیں جن خواتین اور بچے بھی زخمی ہوئے ہیں ۔