• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پی ایل او

گزشتہ ایک ماہ میں 5فلسطینی شہید سیکڑوں زخمی  اور 600گرفتار کئے گئے

جمعرات 03-10-2019
in پی ایل او, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
گزشتہ ایک ماہ میں 5فلسطینی شہید سیکڑوں زخمی  اور 600گرفتار کئے گئے
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین اتھارٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق  گزشتہ ماہ اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں کم سے کم پانچ فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے ستمبر 2019ء کے دوران اسرائیلی فوج کی طرف سے  فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کی کارروائیوں کے دوران فلسطینیوں کے 57 گھر مسمار کیے گئے۔

فلسطین اتھارٹی کے محکمہ لیبرو منصوبہ بندی کے مرکز برائے مطالعہ و دستاویزات  کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا کہ ستمبر میں اسرائیلی  فوج کی جانب سے پانچ فلسطینیوں کو شہید اور600 کو گرفتار 57 مکانات اور تنصیبات مسمار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی عوام  کے خلاف اسرائیلی فوج کی سب سے نمایاں خلاف ورزیوں کی تفصیلات  پر مبنی ماہانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں پانچ فلسطینیوں کو شہید کیا گیا، شہداء میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

گذشتہ ماہ قابض فوج نے "بیت المقدس” میں قلندیا چیک پوسٹ پر  ایک 50 سالہ فلسطینی خاتون  نایفا محمد علی کعابنہ کو شہید کیا گیا۔ اسی طرح نابلس شہر سے تعلق رکھنے والا قیدی 46 سالہ بسام السایح اسرائیلی جیلوں میں مجرمانہ غفلت اور عدم توجہی کی وجہ سے  جام شہادت نوش کرگیا۔فلسطینی شہداء کے جسد خاکے قبضے میں رکھنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سنہ 2015 میں بیت المقدس شروع ہونے والی احتجاجی تحریک کے بعد اب تک 49 شہدا کے جسد خاکی بین الاقوامی انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے  کولڈ اسٹوریج میں رکھے گئے ہیں۔رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ قابض فوج نے مغربی کنارے ، مقبوضہ بیت المقدس اور غزہ کی پٹی دونوں سے 600 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا ، ان میں سے 584 کو مغربی کنارے میں اور مقبوضہ بیت المقدس کو  اور 16  کو غزہ کی پٹی سے حراست میں لیا گیا۔

Tags: "فلسطین اتھارٹی"پانچ فلسطینی شہیدقلندیا چیک پوسٹنایفا محمد علی کعابنہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.