(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوجی عدالت سے تین مرتبہ عمر قید کی سزا پانے والے کینسر کے مریض فلسطینی مجاہد کو حالت انتہائی تشویشناک ہونے کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔
فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنےوالے ادارے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کینسر کے موذی مرض کا شکار 37 سالہ فلسطینی مجاہد سامی ابو دیاک کو حالت خراب ہونے کے بعد ‘ اساو ھروفیہ’ اسپتال سے الرملہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت انتہائی خطرے میں بتائی جاتی ہے۔
بیان میں خبردار کیا گیا ہےکہ اسیرابو دیاک کا وزن محض 40 کلو گرام رہ گیا ہے خون کی مقدار 4 پوائنٹ مزید کم ہوگئی ہے جبکہ شوگر لیول بھی 20 پوائنٹ پراگیا ہے ایسی صورتحال میں وہ کسی بھی وقت جام شہادت نوش کرسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ سامی ابو دیاک تین سال سے کینسر کے موذی مرض کا شکار ہےان کے گردے اور پھیپھڑے بھی سنہ 2002ء کے بعد ناکارہ ہوچکے ہیں اور وہ اس وقت الرملہ اسپتال میں بستر مرگ پر ہیں۔