• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

کیا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کا سیاسی مستقبل داؤ پر لگ گیا؟

ہفتہ 22-12-2018
in صیہونیزم
0
کیا اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاھو کا سیاسی مستقبل داؤ پر لگ گیا؟
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کے پراسیکیوٹر جنرل نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے خلاف جاری مبینہ بدعنوانی کیسز میں سے رشوت دینے سے متعلق کیس پر فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی تجزیہ نگاروں نے پراسیکیوٹر جنرل کی سفارش کو ’’ اہم پیش رفت ‘‘ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پراسیکیوٹری جنرل کی طرف سے فرد جرم عائد کرنے کی سفارش نے نیتن یاھو کے سیاسی مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی تجزیہ نگار اور اسرائیلی امور کےماہر صالح النعامی نے کہا ہے کہ نیتن یاھو ایک بڑی مشکل میں پھنس سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاھو کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی سفارش غیرمعمولی پیش رفت ہے اور اس نے نیتن یاھو کے سیاسی مستقبل پر کئی سوالات اُٹھا دیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل نے مشیر قانون افیحائی مندلبلیت کی موجودگی میں پولیس کو ہدایت کی کہ وہ کرپشن کیسز میں وزیراعظم پررشوت سے متعلق کیس میں فرد جرم عائد کریں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو پر کرپشن، مالی بے قاعدگیوں اور رشوت ستانی کے الزامات کے تحت تین الگ الگ کیسز عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔ ذرائع ابلاغ میں یہ 1000، 2000 اور 4000 کے ناموں سے چل رہے ہیں۔

ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل نے وزیراعظم کے رشوت سے متعلق کیس کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں جس کے بعد نیتن یاھو کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

Tags: اسرائیلبدعنوانیپولیسرشوت ستانیسیاسیعدالتوںفرد جرمکرپشنکرپشن کیسزنیتن یاھووزیراعظم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.