(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صیہونی ریاست نے فرانس ، آسٹریا ، جرمنی ، سوئٹزرلینڈ اور اسپین سے آنے والے سیاحوں کے اسرائیل میں داخلے پر پابندی عاید کردی گئی ہے۔
قابض صیہونی ریاست کے ایک نیوز چینل "کے اے این ” کی رپورٹ کےمطابق صیہونی ریاست میں کورونا وائرس کے مزید 4 کیسز کی تصدیق کے بعد وزارت صحت کے حکام نے صورتحال پر قابو پانے کیلئے سخت اقدامات کرنا شروع کردیئے ہیں ، حکام نے گزشتہ روز فرانس ، آسٹریا ، جرمنی ، سوئٹزرلینڈ اور اسپین سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے سیاحوں کے اسرائیل میں داخلے پر پابندی عاید کردی گئی ہے جبکہ ان ممالک سے تعلق رکھنے والے اسرائیلی شہریوں کو قرنطینہ میں منتقل کرددیا گیا ہے ۔
نیوز رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی وزارت صحت کی ہدایت پر کرونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر 50 ہزارسے زائد افراد کو و گھروں میں بند کردیا گیا ہے۔جمعرات کی صبح سے ہی تل ھاشو میر میں قائم شیبا اسپتال ایک خصوصی انتہائی نگہداشت یونٹ قائم کیا گیا ہے جس میں مصنوعی سانس لینے والے اور دیگر خصوصی طبی آلات نصب کئے گئے ہیں۔