مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی ریاست میں کنیسٹ کے انتخابات سے قبل فلسطین میں صیہونی آباد کاری کا ایک نیا طوفان کھڑا کر دیا ہے۔ اسرائیلی حکومت نے انتخابات سے صرف پانچ دن قبل غرب اردن میں صیہونی آباد کاروں کے لیے سیکڑوں نئے مکانات کی تعمیر کے ٹینڈر جاری کر دیے ہیں۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار ’’معاریف‘‘ کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی وزارت ہاؤسنگ نے ’’ادام‘‘ کالونی میں 62، الفیی مینشہ میں 112، اورنیٹ میں 111 اور ارئیل کالونی میں 195 گھروں کی تعمیرکے ٹینڈر جاری کیے ہیں۔
اس کے علاوہ عمونیل کالونی میں 50، معالیہ ارایم میں44، بیتار علیت میں 14 مکانات کی تعمیر کے ٹینڈر جاری کیے گئے ہیں۔