• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

کسی بھی صیہونی جارحیت کا دندان شکن جواب دیا جائیگا ،ایران

جمعہ 14-02-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
کسی بھی صیہونی جارحیت کا دندان شکن جواب دیا جائیگا ،ایران
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کی شام میں موجودگی شام کی حکومت کی دعوت پر اور امریکہ اور اسرائیل کے حامی دہشتگردوں کے خلاف ہے اور ایران علاقے کی ارضی  اور قومی سالمیت کا بدستور دفاع کرتا رہے گا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے ارض مقدس پر قابض جابر صیہونی حکومت کے ایک اعلی عہدیدار کی دھمکیوں اور دعووں پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شام میں ایرانی مفادات کے خلاف اسرائیل کی ہر قسم کی جارحیت یا پھر احمقانہ اقدام کا دندان شکن جواب دیا جائیگا۔

انھوں نے کہا کہ  گزشتہ 70 سال کے دوران مقبوضہ فلسطین پر قبضے اور ھمسایہ ممالک میں قتل و غارتگری اور جارحیت پر اسرائیل کی داغ بیل ڈالی گئی ہے، ایران علاقے کی ارضی  اور قومی سالمیت کا بدستور دفاع کرتا رہے گا۔

انھوں نے شامی صورتحال پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی شام میں موجودگی شام کی حکومت کی دعوت پر اور امریکہ اور اسرائیل کے حامی دہشتگردوں کے خلاف ہے، ایران عالمی اداروں میں قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی جنگ پسندانہ اقدامات، دھمکیوں اور ماہیت کو بے نقاب کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے وزیر دفاع نفتالی بینٹ نے ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ تل ابیب ایران کو کمزور کر کے اسے شام سے نکلنے پر مجبور کرنے کی لگاتار کوشش کرتا رہے گا۔

Tags: ترجمان ایراندندان شکنسید عباس موسویصیہونی حکومتصیہونی ریاستقدس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.