(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے فلسطینی نوجوان پر چاقوسے حملے کا بے بنیاد الزام لگا کر فائرنگ کردی، زخمی حالت میں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں باب ساہرہ جو قدیم یروشلم کا ایک دروازہ ہے، یہ مسلمان آبادی سے متصل اور باب دمشق کے نزدیک واقع ہے، میں ایک فلسطینی نوجوان نے پولیس اہلکاروں پر چاقو سے حملے کی کوشش کی جس پر اسرائیلی پولیس نے فلسطینی نوجوان کو گولی مارکر زخمی کر دیا۔
اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے کے بعد نوجوان نے بھاکنے کی کوشش کی جس کو پیچھا کرکے گرفتارکیا گیا ۔
واقع کے بعد اسرائیلی پولیس نے باب ساہرہ کو آمدورفت کیلئے بند کردیا