(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام قبلہ اول پر صیہونی ریاست اپنا تسلط قائم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے ، مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور مذہبی تشخص کو تباہ کرنے کیلئے یہودی آباد کاروں کے پولیس اور فوج کے حفاظتی حصارمیں دھاوے اور بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے اور اب اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کرنے کیلئے نئی حکمت عملی اختیار کی ہے جس کے تحت کسی بھی فلسطینی کو چھ سے آٹھ ماہ تک مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روکاجارہا ہے۔
قابض صہیونی فوج نے چار فلسطینی شہریوں 31 سالہ محمد خضر زغیرکو پانچ ماہ،25 سالہ عماد ابو اسنینہ کوچھ ماہ اور دیگر فلسطینیوں احمد رکن اور احمد الشاویش کو پانچ پانچ ماہ کے لیے قبلہ اول سے بے دخل کیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں فلسطینی باشندوں پر کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا ہے بس انھیں مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روکا گیا ہے ۔