(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج پر خنجرسے حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار فلسطینی دوشیزہ کو چار سال تک صیہونی زندان میں قیدرکھنے کے بعد رہا کردیا گیا۔
فلسطین میں خواتین قیدیوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے والی مقبوضہ بیت المقدس کی رہائشی 31سالہ عطیہ ابوعیشہ کو چار سال قبل صیہونی فوج نے اسرائیلی فوجیوں پر خنجرسے حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتارکیا تھا۔
گرفتاری کے بعد عطیہ ابو عیشہ کو بدنام زمانہ دامون جیل بھیج دیا گیا تھا جبکہ 70ہزارشیکل کا جرمانہ بھی عائد کیا گیاتھا ۔