(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں کورونا کے باعث عائد کردہ پابندیوں میں نرمی کی جا رہی ہے اور 10 جنوری بروز اتوار سے تعلیمی ادارے اور مساجد کو مرحلہ وار کھول دیا جائے گا۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم کی جانب سے جار ی کردہ بیا ن میں بتایا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث شہر میں نافذ کردہ پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنے کیلئے سخت اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا ، انھوں نے بتایا ہے کہ غزہ میں سکول اور مساجد کو 10جنوری بروز اتوار سے جزوی طور پر مرحلہ وار کھولا جا رہا ہے
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کے ایام میں ہر ہفتے اسکول اور کاروباری مراکز بند رہیںگے جب کہ جمعرات کو شام چھ بج کر 30 منٹ سے صبح 8 بجے تک لاک ڈاؤن رہے گا۔