• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

وزیراعظم نیتن یاھو پر سیاسی حریف کا موبائل ہیک کیے جانےکا راز افشاء کرنے کا الزام

بدھ 20-03-2019
in صیہونیزم
0
وزیراعظم نیتن یاھو پر سیاسی حریف کا موبائل ہیک کیے جانےکا راز افشاء کرنے کا الزام
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کے سیاسی لیڈروں اور ذرائع ابلاغ نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اپنے سیاسی حریف اور ’’سبز سفید‘‘ سیاسی اتحاد کے سربراہ بینی گانٹز کا ہیکروں کی جانب سے موبائل ہیک کیے جانے کا راز افشاء کیا ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی ٹی وی چینل 12 کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ہیکروں نے اسرائیلی سیاسی رہنما اور سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ بینی گانٹز کا موبائل فون حال ہی میں ہیک کیا تھا مگر موبائل کی ہیکنگ سے اسرائیل کی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں۔ اس میں موجود ڈیٹا میں ایسا کچھ نہیں تھا جس کے چوری ہونے سے اسرائیلی ریاست کی قومی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق ہو تاہم موبائل فون میں ایسا مواد موجود تھا جو جنرل بینی گانٹز کے لیے شرمندگی کا باعث بنا ہے۔

عبرانی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ کی رپورٹ کےمطابق جنرل بینٹی گانٹز نے مشیر قانون افیحائی منڈلبلیٹ سے کہا ہے کہ وہ موبائل فون کا ڈیٹا چوری کرنے کا راز افشاء کرنے والے ذریعے کا پتہ چلائیں۔

لیبرپارٹی کے رہنما آوی گیبائی نے نیتن یاھو پر الزام عائد کیا ہے کہ نو اپریل کو ہونے والے کنیسٹ کے انتخابات کےمیں بینی گانٹز کو دباؤ میں لانے اور انہیں الیکشن سے دست بردار کرنے کے لیے ان کے موبائل فون کی ہیکنگ کا معاملہ افشاء کیا۔

عبرانی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق جنرل بینی گانٹز نے مشیر قانون سے کہا ہے کہ وہ ہیکروں کی جانب سے موبائل ہیک کیے جانے کا رازا فشاء کرنے والے ذریعے کا پتا چلائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ راز بیت المقدس میں اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے شائع کیا گیا ہے۔

Tags: آرمی چیفاسرائیلالزامانتخاباتبیت المقدسسلامتیقانونکنیسٹمشیرموبائلنیتن یاھوہیکوزیراعظم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.