(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی صدر کی جانب سے قومی اتفاق رائے سے حکومت کی تشکیل کے لیےدونوں رہنماؤں کو 48 گھنٹے کی مہلت دی گئی تھی تاہم دونوں لیڈروں کے درمیان کسی حکومتی فارمولے پر اتفاق نہیں ہوسکا۔
اسرائیل کی ایک عبرانی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے عبوری وزیراعظم نیتن یاھو اور ان کے سیاسی حریف اور اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ بینی گینٹز کو 48 گھنٹے میں اشتراک حکومت کے لیے مذاکرات کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے۔
اسرائیلی صدر رؤوفين ريفلين کی طرف سے قومی اتفاق رائے سے حکومت کی تشکیل کے لیے 48 گھنٹے کی مہلت دی گئی تھی مگر دونوں لیڈروں کے درمیان کسی حکومتی فارمولے پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل میں حکومت کی تشکیل کا معاملہ مسلسل تعطل کا شکار ہے۔ حکومت کی تشکیل کے لیے نیتن یاھو یا بینی گینٹز کو کنیسٹ کے 61 ارکان کی ضرورت ہے۔