مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے اپنے مقرب فوجی جنرل میجر جنرل ایال زامیر کو مسلح افواج کا ڈپٹی کمانڈر ان چیف مقررکیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف جنرل میجر جنرل کوخافی نے آرمی چیف جنرل گیڈی آئزن کوٹ کی سبکدوشی کے بعد فوج کی کمان سنھبال لی۔ کمان کی تبدیلی کی تقریب کل منگل کو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔
گذشتہ برس نومبر میں وزیراعظم نیتن یاھو نے جنرل آفیف کوخافی کو نیا آرمی چیف مقرر کیا تھا جب کہ میجر جنرل زامیر کوان کا نائب مقرر کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ جنرل زامیر اسرائیلی وزیراعظم کے مقربین میں شامل ہیں اور انہوں نے جنرل زامیر کو آرمی چیف مقرر کرنے کی کوشش کی تھی۔ وہ سدرن ملٹری کمانڈ کے سربراہ اور نیتن یاھو کے ملٹری سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔گذشتہ منگل کو تعیناتی کمیٹی نے جنرل کوخافی کی بہ طورآرمی چیف تعیناتی کی توثیق کردی تھی جس کے بعد ان کے آرمی چیف بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔