مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے فلسطین کے الاقصیٰ ٹی وی چینل کو ’’دہشت گرد‘‘ تنظیم قرار دینے کے بعد اس پر پابندی عائد کردی ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے انٹیلی جنس ادارے ’’شاباک‘‘ اور کمیٹی برائے انسداد معاشی دہشت گردی کی سفارش پر الاقصیٰ ٹیلی ویژن چینل کو ممنوعہ تنظیم قرار دے پر اس پر پابندی عائد کردی ہے۔
اسرائیلی حکام کی طرف سے وزیراعظم کو پیش کی گئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلسطینی تنظیم (حماس) الاقصیٰ ٹی وی چینل کو استعمال کرکے عوام میں اپنے ہمدر ی پیدا کرنے اور تنظیم میں نئی بھرتیوں کےلیے سرگرم ہے۔ یہ چینل ایک ایسے گروپ کے ساتھ منسلک ہے سے اسرائیلی ریاست دہشت گرد قرار دیتا ہے۔
دوسری جانب فلسطین کے عوامی، سیاسی اور ابلاغی حلقوں نے اسرائیلی ریاست کے فیصلے کو ابلاغی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اپنے مظالم پر پردہ ڈالنےکی مذموم کوشش قرار دیا ہے۔