مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل7 کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور ان کی جماعت ’’لیکوڈ‘‘ آئندہ سال ہونے والے انتخابات میں مقابلے کا تناسب کم رکھنے کے لیے کوشاں ہیں۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کنیسٹ کے آمدہ انتخابات کے دوران نیتن یاھو اپنے اتحادیوں کی اجازت اور موافقت کے بغیر ہی مقابلے کا تناسب کم رکھنا چاہتے ہیں۔
عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق نیتن یاھو اور لیکوڈ اسرائیل کی مذہبی انتہا پسند جماعتوں کے انتخابات میں حصہ لینے پرگہری تشویش ہے کیونکہ انتہا پسند یہودیوں کی سات مذہبی جماعتیں انتخابات میں حصہ لینے کی تیاری کررہی ہے۔ یہ جماعتیں لیکوڈ پارٹی کے ووٹ بنک کو متاثر کرسکتی ہیں۔
اگر یہ ساری جماعتیں انتخابات میں اترتی ہیں تو اس کے نتیجے میں نتین یاھو کے ووٹ بنک میں کمی آسکتی ہے۔خیال رہے کہ اسرائیل میں آئندہ سال 9 اپریل کو پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ نیتن یاھو وزیر داخلہ اور شاس مذہبی گروپ کے سربراہ اریہ درعی اور مستعفی وزیردفاع آوی گیڈور لائبرمین ’’اسرائیل بیتنا‘‘ کے ساتھ مقابلے کا تناسب کم رکھنا چاہتے ہیں تاکہ اپنے ووٹ بنک کو بچایاجا سکے۔