(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی ریاست نے ہزاروں فلسطینیوں کو قید کرنے کیلئے نئے حراستی مراکز کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔
اسرائیلی نیوز چینل 7 کی رپورٹ کےمطابق صیہونی ریاست نے 2040 تک مکمل ہونے والے منصوبے کی منظوری دی ہے جس میں 4 ہزار فلسطینیوں کو قیدکیا جاسکے گا ، رپورٹ کے مطابق نئےمنصوبے میں حراستی مرکز کے ساتھ پولیس اسٹیشن اور عدالتوں کی تعمیر بھی کی جائے گی ۔
واضح رہے کہ حالیہ صیہونی زندانوں میں پانچ ہزار سات سو فلسطینی قید ہیں جن میں 47 خواتین 250 اٹھارہ سال سے کم عمر بچے 6 فلسطینی قانونی ساز اسمبلی کے اراکین جبکہ 500فلسطینی باشندے غیر قانونی حراست کی پالیسی کے تحت قید ہیں اور قیدیوں میں سات سو کے قریب ایسے فلسطینی باشندے بھی شامل ہیں جو خطرناک بیماریوں کا شکار ہیں ۔