(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی ریاست کی مقبوضہ فلسطین کے وسائل پر ڈاکہ زنی جاری ہے رواں سال 2020 کے آغاز سے قابص ریاست نے اسرائیل نے اردن اور مصر کو مقبوضہ فلسطین کی ‘لیویتھن گیس فیلڈ’ سے گیس کی سپلائی شروع کردی ہے۔
صیہونی وزیر توانائی یووال اسٹینز نےگزشتہ روز ایک اسرائیلی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اردن کو امریکی "نوبل انرجی” کمپنی کے درمیان سن 2016 سے طے پانے والے معاہدے کے مطابق گیس "لیویتھن فیلڈ” سےگیس کی سپلائی شروع کردی گئی ہے جبکہ مصر کو ایک ہفتے یا 10 دن کے اندر گیس کی سپلائی شروع کردی جائے گی۔
ملک کے ساحل کے قریب وا قع "لیویتھن” گیس پلیٹ فارم پر گیس کی ٍنکاسی کے تجربے کی کامیابی کے بعد اردن کو اس پلانٹ سے باقاعدہ گیس کی فراہمی شروع کی جا رہی ہے۔اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنی تاریخ میں پہلی بار توانائی برآمد کرنے والا ملک بن گیا ہے۔ ہمارے لیے یہ اہم ہے کہ تل ابیب اردن جیسے بڑے ملک کو گیس فراہم کررہا ہے۔ آنے والے دنوں میں مصرکو بھی اس گیس فیلڈ سے گیس کی سپلائی شروع کی جائے گی۔