(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ( مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی شہری کے ہاتھوں دو یہودی آباد کار زخمی ہوگئے
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ "بیت المقدس” کے شہر”قلقیلہ” کے شرقی علاقے "عزون” میں فلسطینی نوجوان کے ہاتھوں دو اسرائیلی شہر چاقو کے حملے میں زخمی ہوگئے، صیہونی فوج نے حملہ آور کی تلاش کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ ستمبر 2015 سے فلسطینوں کی طرف سے قابض اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں پر چاقوؤں یا تیز دھار آلات سے حملوں میں اب تک 41 اسرائیلی اور اس ملک کے دورے پر آئے دو امریکی شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔
جب کہ اسی دوران اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں مں 238 فلسطینی بھی شہید کیئے جاچکے ہیں، جن میں سے بیشتر کے بارے میں اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ حملہ آور تھے۔