(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغربی علاقے الجدیرہ میں تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران دو سگے بھائیوں کو حراست میں لے لیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے 13 سالہ بلال اور 14 سالہ عبدو محمد قاسم کو دیوار فاصل کےقریب سے حراست میں لیا۔گذشتہ روز اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈائون کے نتیجے میں متعدد فلسطینیوں کو راست میں لے لیا گیا۔ فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی فوج کا کریک ڈائون روز مرہ کی بنیاد پر جاری ہے اور آئے روز فلسطینیوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی جاتی ہیں۔