(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) انتظامی حراست کی پالیسی کے خلاف اور صیہونی عقوبت خانوں میں اپنے جائز مطالبات کی منظوری کی مطالبات کی منظوری کے بعد بھوک فلسطینی قیدی نے بھوک ہڑتال معطل کردی ۔
فلسطینی محکمہ امور اسیران کے سربراہ قدری ابو بکر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق مسلسل 114 دن سے بہ طور بھوک ہڑتال غرب اردن کے علاقے دیر ابو مشعل سے تعلق رکھنے والے فلسطینی شہری احمد زھران نے اسرائیل جیل حکام کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے بعد اپنی بھوک ہڑتال معطل کردی ہے ۔
انھوں نےبتایا کہ اس سے قبل اسرائیلی عقوبت خانوں میں علاج کی سہولیات میسر نہ آنے کے باعث احمد زھران کی زندگی شدید خطرات سے دوچار ہوچکی تھی اور انھیں "کابلان "اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم اس حالت میں بھی ان کی جانب سے احتجاجی بھوک ہڑتال جاری تھی ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیل کی اوفر جیل میں قید احمد زھران کی جانب سے انتظامی حراست کےتحت گرفتار ی کو معطل کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی جس کو اسرائیلی فوجی عدالت نے مسترد کردیا تھا تاہم اب 114 دن کی طویل بھوک ہڑتال کے باعث ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہوگئی تھی جس کے بعد صیہونی حکام نے ان کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا ۔