(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی قیدخانوں میں صیہونی حکام کے غیر انسانی سلوک کےخلاف قیدیوں نے اجتماعی بھوک ہڑتال شروع کی تھی تاہم مطالبات کی منظوری کے بعد بھوک ہڑتال معطل کردی گی۔
فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے کے مطابق بدنام زمانہ اسرائیلی عقوبت خانہ "عسقلان” میں قید 33 فلسطینیوں نے قابض صہیونی فوج کی جانب سے روزانہ کی بنیادی پر فلسطینی قیدیوں کے سامان کی توڑپھوڑ کرنے اور بغیر کسی وجہ کے قیدیوں کو زدو کوب کرنے کے قیدیوں کو دیگر مختلف جیلوں میں بھیجنے پر دسمبر کے آخر میں صہیونی حکام کو وارننگ دی تھی کہ اگر انہوں نے قیدیوں کے خلاف جاری مذموم مہم بند نہ کی تو وہ اجتماعی بھوک ہڑتال شروع کریں گے۔
اسرائیلی حکام کی جانب سے اس وارننگ کا غیر سنجیدہ لیا گیا جس پر فلسطینی قیدیوں نے تین روز قبل اجتماعی بھوک ہڑتال کا آغاز کردیا تھا تاہم صہیونی جیل انتظامیہ نے عسقلان جیل میں قید تمام فلسطینیوں کے اصولی مطالبات تسلیم کرلیے ہیں جس کے بعد انہوں نے بھوک ہڑتال ختم کردی ہے۔خیال رہے کہ نام نہاد اسرائیلی ریاست کی 23 جیلوں میں 7 ہزار سے زاید فلسطینی پابندی سلاسل ہیں۔ ان میں بچے، خواتین، بیمار اور انتظامی قیدی بھی شامل ہیں۔