(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹرکا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ صرف اور صرف مسلمانوں کا مذہبی مقام ہے، عالمی قوانین، اقوام متحدہ کی قراردادیں اور یونیسکو کے فیصلے بھی اس کی تصدیق کرتے ہیں کہ مسجد اقصیٰ پرصرف مسلمانوں کا حق ہے، مسجد اقصیٰ سے یہودیوں کو کوئی تعلق نہیں ہے۔
مسجد اقصیٰ پر روزانہ کی بنیاد پر غیرقانونی یہودی آبادکاروں اور شرپسند صیہونیوں کے دھاوؤں اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کرنے پر مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹرالشیخ عمرالکسوانی نے کہا کہ صہیونی ریاست مذہبی تہواروں کی آڑ میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا مرتکب ہو رہی ہے۔
اسرائیل مذہبی تہواروں اورعیدوں کو قبلہ اول پر دھاووں کیلئے مواقع کے طور پراستعمال کررہا ہے جبکہ عالمی قوانین، اقوام متحدہ کی قراردادیں اور یونیسکو کے فیصلے بھی اس کی تصدیق کرتے ہیں کہ مسجد اقصیٰ پرصرف مسلمانوں کا حق ہے اور یہودیوں کا مسجد اقصیٰ سےکوئی تعلق نہیں ہے۔
الشیخ الکسوانی نے عالم اسلام، عرب ممالک اورمسلم دنیا سےمسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔خیال رہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے دھاووں کا سلسلہ نہ صرف جاری ہے بلکہ دھاووں اوراشتعال انگیزی کے مرتکب آباد کاروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔