(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین پر قابض صہیونی فوج اور پولیس کی نگرانی میں دہشتگرد یہودی آبادکاروں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔
اسرائیل کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق 300 سے زائد دہشتگرد یہودی آباد کار وں نے گزشتہ روز مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر مقدس مقام کی بے حرمتی کی شرپسند آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے کے قریب جمع ہو کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔
اس موقع پر قابض فوج نے فلسطینیوں باشندوں پرکڑی پابندیاں عائد کررکھی تھی اور انہیں مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی سیاسی جماعت کے رہنما ں بھی شامل تھے ، یہودی آباد کار سنہ 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں اخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہیں۔خیال رہے کہ مسجد اقصیٰ پریہودی آباد کاروں کے دھاووں کا اشتعال انگیز سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔ اسرائیل کی سرکاری سرپرستی میں یہودی آباد کار فوج اورپولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں روزانہ کی بنیاد پر مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہیں۔