(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) 13 رکنی قطری طبی وفد گزشتہ روز غزہ پہنچا ہے جہاں وہ 13 بچوں اور دیگر سنجیدہ نوعیت کے مریضوں کی سرجری کرے گا۔
فلسطینی وزارت صحت کی طرف جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ خالد عبدالھادی کی قیادت میں قطر کا 13رکنی طبی وفد گذشتہ روز رام اللہ سے فلسطین کے محصور شہر غزہ پہنچا ہے جہاں وہ مختلف امراض کا شکار فلسطینی مریضوں جن میں تیرا بچے اور دیگر سنجیدہ نوعیت کے مریض شامل ہیں ان کی سرجری اور دیگر علاج میں مدد کرے گا۔
غزہ میں وزارت صحت کے تحت اسپتالوں کے امور کے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر رافت لبد نے کہا کہ قطری طبی وفد نے اس موقع پر غزہ کا دورہ کیا ہے جب غزہ میں مریضوں کی صورتحال سنگین صورتحال اختیار کرگئی ہے، قطر ڈاکٹرز کا وفد غزہ میں بچوں اور دیگر فلسطینی مریضوں کے علاج معالجے میں ان کی مدد کرے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سے قطرکے تعاون سے غزہ کے 70 ہزار ضرور مند غریب خاندانوں میں فی کس 100 ڈالر کی رقم تقسیم کی جا رہی ہے اور یہ امداد فروری تک جاری رہے گی ۔