مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین میں غاصب یہودیوں کی مذہبی اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز صیہونی آباد کاروں نے ایک مذہبی تہوار کے موقع پر مسجد اقصیٰ سے متصل ایک ’’ قربان گاہ ‘‘قائم کی ہے۔ اس قربان گاہ پر یہودیوں کے مذہبی تہوار’’’ الانوار ۔ حانوکاہ‘‘ کے موقع پر جانوروں کی قربانی دی جائے گی۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قبلہ اوّل کے قریب اس مذہبی اشتعال انگیزی کا ارتکاب ’’ جبل الھیکل ‘‘ نامی ایک یہودی گروپ نے کیا ہے۔ یہودی گروپ کا کہنا ہے کہ مستقبل میں وہ قربان گاہ کو قبلہ اوّل کے صحن میں منتقل کریں گے۔صیہونی آباد کاروں کا دعویٰ ہے کہ ہیکل سلیمانی ’’قبلہ اوّل‘‘ کی جگہ یہودیوں کی قدیم قربان گاہ موجود ہے۔
خیال رہے کہ ماضی میں صیہونی آباد کار قبلہ اوّل سے کچھ فاصلے پر قائم ایک توراتی پارک میں مذہبی رسومات کے ساتھ قربانی کی رسم ادا کرتے رہے ہیں مگر اسرائیلی بلدیہ کی طرف سے انہیں وہاں پر قربانی کے لیے اجازت نہیں دی۔اسرائیلی اخبار’’ہارٹر‘‘ کے مطابق 10 دسمبر کو صیہونی آباد کاروں نے پرانے بیت المقدس میں ایک توراتی پارک میں جانور ذبح کیے۔ بعد ازاں وہاں پر نو میٹر اونچی اور اڑھائی میٹر چوری ایک قربان گاہ بنائی گئی جہاں یہودیوں اپنے اپنے جانور قربان کرنے کا موقع دیا گیا۔