(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کا قتل تاریخ کا بدترین جرم، جارحیت، بربریت اور خون آشامی کی امریکی پالیسی کی بدترین مثال ہے۔
ایران کے دارالحکومت تہران میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی تعزیت کےلیے لگائے گئے کیمپ سے خطا کرتے ہوئے اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سیاسی شعبےکے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد ارض فلسطین میں مزاحمت کا پروگرام کم زورنہیں ہوگا بلکہ یہ پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا۔ مزاحمتی پروگرام پسپا نہیں ہوگا۔ قاتلانہ حملوں کی پالیسی سے ہماری قوت اور القدس کی آزادی کے لیے ہماری جدو جہد اور بھی تیز ہوگی۔
خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کا قتل تاریخ کا بدترین جرم، جارحیت، بربریت اور خون آشامی کی امریکی پالیسی کی بدترین مثال ہے۔ قاسم سلیمانی کا جرم مستوجب سزا ہے ، اسے مسترد کردیا جائے اور مجرموں کو اس کی سزا دی جائے۔
اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے پوری زندگی مزاحمت تقویت اور اس کی مضبوطی کے لیے کام کیا۔ حماس ان کی خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتی۔