• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 17 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قاتل صہیونی فوجی سربراہ کا اعتراف، طوفان الاقصیٰ کی پیش گوئی میں ناکامی

اس کارروائی میں القسام بریگیڈز نے ڈھائی سو سے زائد قابض اسرائیلیوں کو گرفتار کیا تھا جن میں زیادہ تر قاتل فوجی اور افسران شامل تھے۔

جمعہ 17-10-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
قاتل صہیونی فوجی سربراہ کا اعتراف، طوفان الاقصیٰ کی پیش گوئی میں ناکامی
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زامیر نے اعتراف کیا ہے کہ قاتل اسرائیلی فوج ساتھ اکتوبر 2023 کو اپنی بنیادی ذمہ داریاں نبھانے میں مکمل طور پر ناکام رہی جب القسام بریگیڈز نے "طوفان الاقصیٰ” کے نام سے ایک تاریخی حملہ کیا۔

اس کارروائی میں القسام بریگیڈز نے ڈھائی سو سے زائد قابض اسرائیلیوں کو گرفتار کیا تھا جن میں زیادہ تر قاتل فوجی اور افسران شامل تھے۔ یہ حملہ فلسطینی عوام اور مسجد اقصیٰ کے خلاف دہائیوں سے جاری سفاکانہ اسرائیلی جرائم کے جواب میں کیا گیا تھا۔

قابض ایال زامیر نے عبرانی کیلنڈر کے مطابق "طوفان الاقصیٰ” کی دوسری برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ساتھ اکتوبر کو غاصب اسرائیلی فوج ریاست اور اس کے شہریوں کے تحفظ میں بری طرح ناکام رہی۔

اس اعتراف کو قابض اسرائیلی انٹیلی جنس اور سکیورٹی اداروں کی مکمل ناکامی کی واضح نشاندہی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو اس بڑے آپریشن کی تیاریوں کا بروقت اندازہ لگانے میں ناکام رہے۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ زامیر کا یہ بیان جنگی مجرم وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت کو کمزور کرتا ہے جو اب تک اس ناکامی کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کر رہے ہیں اور قبل از وقت انتخابات کے مطالبے کو بھی مسترد کر رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بیان فوجی اور سیاسی قیادت کے درمیان ٹکراؤ کی عکاسی کرتا ہے، کیونکہ قابض اسرائیلی عوام کی ایک بڑی تعداد سمجھتی ہے کہ جنگی جرائم کے مرتکب نیتن یاہو اپنی حکومت بچانے کے لیے ساری ذمہ داری فوج پر ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ اعتراف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب قابض اسرائیل نے ساتھ اکتوبر 2023 سے امریکہ کی کھلی سرپرستی میں غزہ کی پٹی میں دو سالہ نسل کش جنگ مسلط کر رکھی ہے جس میں اب تک سڑسٹھ ہزار نو سو اڑتیس فلسطینی شہید اور ایک لاکھ ستر ہزار ایک سو انہتر زخمی ہو چکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔

اس وحشیانہ جنگ نے غزہ کے بیشتر علاقوں کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا ہے اور قحط کے باعث چار سو تراسٹھ فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جن میں ایک سو ستاون معصوم بچے شامل ہیں۔

Tags: صہیونی فوجصیہونیصیہونی ریاستطوفان الاقصیٰفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.