صیہونی قابض افواج جہاں مظلوم فلسطینوں کی منظم نسل کشی کرکے انکا وجود ختم کرنے کے درپے ہیں،وہاں انکی کوشش کے تباہ حال فلسطینوں کو مالی طور پر بھی مکمل مفلوج کر دیا جائے،تاکہ وہ اپنے اور ڈھائے جانے والے مظالم پر مزاحمت تک نہ کر سکیں،بیت المقدس میں کل ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جہاں قابض افواج نے ایک فلسطینی کا زیر تعمیر گیس اسٹیشن ڈھا دیا،
عناتا کے میئر طٰحٰہ نیمان کے مطابق اسرائیلی مسلح افواج کی نگرانی میں بلڈوزرنے محمد حلوی نامی شہری کا زیر تعمیر گیس اسٹیشن گرا دیا۔
اسرائیلی حکام کے مطابق یہ گیس اسٹیشن ایریا سی میں زیر تعمیر تھا،جو کہ صیہونی ریاست کے زیر اہتمام ہے۔
گیس اسٹیشن کے مالک کے مطابق جب بلڈوزر کے کارروائی کا آغاز کیا تو مقامی لوگ مدد کو آئے لیکن بلڈوزر کے ہمراہ قابض فوج نے گیس فائر کر کے ان لوگوں کو منتشر کردیا۔