(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین پر قابض صیہونی فوج نے "بیت المقدس” کے شہر "نابلس” کے چیک پوائنٹ سے فلسطینی نوجوان کواغواء کرلیا۔
مقامی ذرائع سے حاصل ہونےوالی اطلاعات کے مطابق صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر "جنین” کے رہائشی "محمد بداد” کو اس وقت اغواء کیا جب وہ بیت المقدس کے شہر نابلس کے جنوبی علاقے "زعتره” چیک پوائنٹ سے گزر رہا تھا۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے تقریباہر اہم شاہراہ پر متعدد چیک پوائنٹس بنائے ہیں جہاں سے فلسطینیوں کی نقل حمل کو کنٹرول کرنے کے علاوہ اغواء کیا جاتا ہے ۔ گزشتہ 2 ماہ سے اب تک صیہونی فوج نے 50 سے زائد فلسطینیوں کو گلیوں بازاروں اوگھروں سے اغواء کیا ہے ۔