(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) عرب لیگ کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو داخلی بحرانوں سے پردہ پوشی کیلئے فلسطین کے محصور شہر غزہ پر جنگ مسلسط کررہے ہیں، خطے میں تباہی کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پرعائد ہوتی ہے۔
عرب لیگ کی جانب سے جاری ایک بیان میں غزہ میں اسرائیلی فوج کی جاری وحشیانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، موجودہ جارحیت کا ذمہ دار اسرائیل کو قراردیتے ہوئے اسرائیل سے حملے بند کرنے اور عالمی برادری سے فلسطینی قوم کو ہرممکن تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست نے غزہ پر جنگ مسلط کرکے محاصرہزدہ علاقے کو مزید بحران سے دوچار کیا ہے، اسرائیل فلسطینی قوم کو مزید مشکلات سے دوچار کرنا چاہتا ہے تاکہ غزہ کی پٹی میں حالات مزید خراب ہوں حالیہ اسرائیلی دہشتگردی جنگ اور تشدد کو جنم دے گی جس کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پرعائد ہوتی ہوگی ۔
عرب لیگ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف جرائم کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔