مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ تل ابیب نے سفارتی ذرائع کا استعمال کرکے فلسطینی اتھارٹی کی نیوکلیر کنٹرول کمیشن میں شمولیت کی کوشش ناکام بنا دی۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی ٹی وی چینل نےاپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جوہری کنٹرول کمیشن کا اجلاس منگل کی شام جنیوا میں ہوا۔ اس موقع پر 33 ممالک کی طرف سے مبصر کے طورپر کمیشن میں شمولیت کی درخواست منظور کی گئی مگر فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے دی گئی درخواست مسترد کردی گئی۔