(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں غیرقانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کے خلاف مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی اپیل پر’یوم الغضب’ منایا گیا جس میں فلسطین کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں سمیت طلباء اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے فلسطینیوں نے بھرپور شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے حوالے سے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کا ملک فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کو غیرقانونی نہیں سمجھتا کہا تھا ۔
مظاہرین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی وزیرخارجہ مائک پومپیوں سمیت اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کے پتلے جلائے اور غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ ، یورپی یونین اور عرب ممالک سمیت دنیابھر میں مذمت کی گی ہے اور اسرائیل کی جانب سے اس اقدام کو عالمی قوانین کے منافی قرار دیا گیاہے۔