(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی کارٹونسٹ نے عالمی وباء کورونا وائرس جو پھیپڑوں پر اثر انداز ہوتا ہے کے تناظرمیں لبنانی اور فلسطینی قوم کو جسم کے اہم ترین اعضاء پھیپڑوں سے سے تشبیہ دی ہے۔
لبنان کے اخبار ‘الجمہوریہ’ میں فلسطینی قوم کی توہین پرمبنی کارٹون کی اشاعت کے بعد فلسطینی قوم کے متعدد حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل جاری ہے۔ فلسطینی کارٹونسٹ نے لبنانی اخبار الجمہوریہ میں توہین آمیز کارٹون کی اشاعت کے جواب میں ایک جوابی کارٹون شائع کیا ہےاس کارٹون میں فلسطینیوں اور اردنی شہریوں کو لبنان کے لیے دو پھیپھڑے قرار دیا ہے، کارٹونسٹ کا کہنا ہے کہ لبنانی اخبارنے نسل پرستی کا مظاہرہ کیا اور ہم اس کا مہذب اور بہترین جواب دیا ہے ۔
خیال رہے کہ حال ہی میں لبنان کے ایک عربی اخبار ‘الجمہوریہ’ میں ایک کارٹون شائع کیا تھا۔ یہ کارٹون 1975ء کی جنگ کی یاد میں شائع کیا گیا۔ اس کارٹون میں فلسطینی قوم کو ‘کوروناوائرس ‘ سے تشبیہ دی گئی تھی ۔