(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی سلامتی سب سے اہم ہے ، ہر اس مزاحمت کار کو قتل کریں گے جو اسرائیلی سلامتی کیلئے خطرہ ہوگا۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیرخارجہ یسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیلی کی سلامتی سب سے اہم ہے، مصر کی کوششوں سے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود وہ کسی بھی فلسطینی مزاحمت کار کے خلاف کسی بھی وقت کارروائی کرسکتےہیں۔
فلسطینی مزاحمتی تحریک اسلامی جہاد کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ہراس شخص کو تکلیف اور صدمہ پہنچائے گا جو ہمیں اذیت دے گا اور جو اسرائیل کی سلامتی کیلئے خطرہ بنے گا ۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے منگل کی صبح ایک فضائی حملے میں غزہ میں اسلامی جہاد کے کمانڈر بہاء ابو العطاء کو ان کی اہلیہ سمیت شہید کردیا تھا بدھ کی رات مصری حکام اور اقوام متحدہ کی ثالثی کے بعد اسلامی جہاد اور قابض صہیونی فوج کے درمیان جنگ بندی کے ایک عارضی معاہدے پراتفاق ہوا تاہم جمعرات کی رات کو صیہونی فوج نے ایک بارپھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ کے مختلف علاقوں میں بمباری کی