قابض صیہونی افواج نے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں بیت امر کے رہائشی شہری محمد عوض کو اپنا مکان خود مسمار کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
صہیونی حکام کی طرف سےجاری کردہ نوٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مکان اسرائیلی حکام کی کی اجازت کے بغیر تعمیر کیاگیا ہے اس لئیے اس غیر قانونی مکان کو منہدم کرنا ضروری ہے اس لیے اسے فوری طورپر مسمار کیا جائے۔
خیال رہے کہ محمد عوض کے مکان کا کچھ حصہ ابھی زیرتکمیل ہے۔ اس کاکہنا بیت امر کے داخلے راستے پر عواد الشیخ کالونی میں واقع ہے۔فلسطینیوںکے مکانات مسماری کا نسل پرستانہ جبر صہیونی ریاست کی طرف سے اب معمول بن چکا ہے۔ قابض صہیونی حکومت آئے روز فلسطینیوں کو ان کے مکانات انہی کےہاتھوں مسمار کرنے پرمجبور کرتی ہےاور انکار کی صورت میں بھاری جرمانے اور قید کی سزائیں دی جاتی ہیں ۔