(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابص صیہونی فوج نے فلسطینی خاتون صحافی کی مدت حراست میں مزید 72 گھنٹوں کی توسیع کرتے ہوئے خاتون کو جیل منتقل کردیا ہے۔
وسطی غرب اردن کے علاقے البیرہ کی ام الشرایط کالونی سے حراست میں لی جانے والی فلسطینی رہنما جمال الطوی کی صاحبزادی 40 صالہ خاتون صحافی بشریٰ الطویل کی مدت حراست میں صیہونی عدالت نے مزید 3 دن کی توسیع کرتے ہوئے حراستی مرکز سے جیل منتقل کردیا ہے ۔
انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتار فلسطینی صحافی خاتون کو فوجی عدالت عوفر نے دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کیلئے مزید تین دنوں تک جیل میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
واضح رہے کہ بشریٰ الطویل غیرقانونی انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت 4 سال تک مختلف اوقات میں بغیر کسی جرم کے اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹ چکی ہیں جہاں ان پر بدترین تشدد بھی کیا جاتا رہا ہے ۔