• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینی خاتون صحافی کو4ماہ قید، طالبہ کی قید میں بھی توسیع

پیر 16-12-2019
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
فلسطینی خاتون صحافی کو4ماہ قید، طالبہ کی قید میں بھی توسیع
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوجی عدالت نے حماس کے رہنما کی صاحبزادی  اورخاتون صحافی  کو چار ماہ انتظامی حراست کے قانون کے تحت قید کرنے کا حکم جبکہ طالبہ  کی قید میں تین دن کی توسیع کردی۔

فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنےو الے ادارے کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق صیہونی فوجی عدالت نے حماس کے رہنما جمال الطویل کی صاحبزادی اور خاتون صحافی 40 سالہ بشریٰ الطویل کو بغیر کسی جرم کے غیر قانونی انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت چار ماہ قید کا حکم سنا یا ہے جبکہ  طالبہ شذی ماجدحسن کی مدت حراست میں کل منگل تک کی توسیع کی ہے۔

بشریٰ الطویل کے اہل خانہ کا کہنا ہےکہ بشریٰ کواسرائیل کی فوجی عدالت عوفر کی جانب سے چار ماہ کی قابل توسیع قیدمیں منتقل کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ بشریٰ الطویل کو اسرائیلی فوج نے وسطی غرب اردن کے علاقے البیرہ کی ام الشرایط کالونی سے حراست میں لیا گیا۔

بشریٰ الطویل 4 سال تک مختلف اوقات میں اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل رکھا گیا۔ادھر ایک دوسرے سیاق میں اسرائیلی حکام نے حراست میں لی گئی طالبہ شذی ماجد حسن کی مدت حراست میں توسیع کی گئی ہے۔فیس بک پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں شذی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ شذی کو بنجمن پولیس مرکز میں لے جایا گیا ہے۔ اسے ھشارون جیل میں منتقل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

Tags: بشریٰ الطویلشذی ماجدحسنعوفرفوجی عدالتمقبوضہ بیت المقدس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.