مقبوضہ بیت المقدس(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور قابض فوج کے درمیان جاری لڑائی کے بعد صہیونی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب میں یہودیوں کے لیے جنگ کے حالات کے لیے بنائی گئی پناہ گاہیں کھول دی ہیں۔
عبرانی میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی تل ابیب میں ‘ریشن لیٹزین’ بلدیہ میں حکومت نے یہودی آبادکاروںکے لیے زمین دوز پناہ گاہیں کھول دی ہیں۔
عبرانی ٹی وی چینل 7 کی رپورٹ کے مطابق ریشن بلدیہ کے میئر ریز کینشٹلیش نے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے میزائلوں کا دائرہ وسیع ہونے کےبعد ہنگامی پناہ گاہیں کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
خیال رہے کہ تازہ لڑائی کےدوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سےاب تک ایک درجن فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں جب کہ فلسطینیوں کے میزائل حملوں میں ایک یہودی ہلاک اور 90 زخمی ہوئےہیں۔ ادھر غزہ کے قریب واقع یہودی کالونیوں کی انتظامیہ نے غیرمعینہ مدت کے لیے اسکول بند کر دیے ہیں