(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج کی گھر گھرتلاشی لوٹ مار اور غیر قانونی گرفتاریوں کے خلاف فلسطینیوں اور صیہونی فوج کے درمیان جھڑپوں میں کم سے کم 18 فلسطینی زخمی جبکہ متعدد کو اسرائیلی فوج نے گرفتارکرلیا۔
تفصیلات کےمطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس مشرقی علاقے میں گھر گھرتلاشی کےنام پر گھروں میں لوٹ مار اور توڑپھوڑکی جبکہ متعدد نوجوانوں کو بغیر الزام کے گرفتارکیا جس پر نوجوانوں نے صیہونی فوج پر پتھراؤ کیا اور نعرے بازی کی ، اسرائیلی فوج نے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں چلائیں جس کے باعث کم سے کم 18 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ متعدد کو اسرائیلی فوج نے گرفتارکرلے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔