(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کی بلا جواز گرفتاریوں اور گھر گھر تلاشیوں کے خلاف فلسطینی حریت پسندوں اور صیہونی فوج کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں جس میں متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی شہر قلقیلہ میں صیہونی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کیا، اسرائیلی فوج کی جانب سے بلا جواز گرفتاریوں کے خلاف حریت پسندوں نے صیہونی فوج پر پتھراؤ کیا جس کے رد عمل میں صیہونی فوج نے فلسطینی رہائشیوں پر بھاری مقدار میں آنسو گیس کے گولے پھینکے جس کی زد میں آکر درجنوں فلسطینی شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا جنہیں موقع پر ہی طبی امدا مہیا کی گئی۔