• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینی اتھارٹی کا زوال اسرائیل کی تباہی کا مؤجب بن سکتا ہے: اخبار

بدھ 06-02-2019
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
فلسطینی اتھارٹی کا زوال اسرائیل کی تباہی کا مؤجب بن سکتا ہے: اخبار
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کے ایک موقر عبرانی اخبار ’’ہارٹز‘‘ نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کا زوال اسرائیلی ریاست کی تباہی کا مؤجب بن سکتا ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار میں شائع ایک مضمون میں فاضل مضمون نگار نے لکھا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کا وجود اسرائیل کے تزویراتی دفاع کے لیے اہمیت کا حامل ہے اور فلسطینی اتھارٹی زوال کا شکار ہوتی ہے تو اس کے نتیجے میں اسرائیل کی سلامتی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

عبرانی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت کو فلسطینی اتھارٹی کو کمزور ہونے سے بچانے اور اسے مضبوط کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ جب تک فلسطینی اتھارٹی موجود ہے اس وقت تک اسرائیل کی رگوں میں خون جاری رہے گا اور فلسطینی اتھارٹی زوال کا شکار ہوئی تو اس کے نتیجے میں اسرائیلی ریاست کے لیے غیر مسبوق مشکلات پیدا ہوں گی اور اسرائیل کی سلامتی داؤ پر لگ سکتی ہے۔

عاموس گیلاد اور اوڈی اونتل نے مشترکہ مضمون میں لکھا ہے کہ گذشتہ دو عشروں کے دوران اسرائیلی حکومت یہ سمجھ چکی ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ مشترکہ تزویراتی حکمت عملی کافی کامیاب رہی ہے۔ اسی طرح بیرونی خطرات بالخصوص ایران کے جوہری پروگرام، حزب اللہ کے اسلحہ اور شام میں ایرانی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کی گئی۔

خیال رہے کہ گذشتہ کچھ عرصے سے اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان سیاسی شعبے میں تعاون اور تعلقات تعطل کا شکار ہیں تاہم فلسطینی ملیشیا اور اسرائیل کے درمیان نہ صرف روابط موجود ہیں بکہ باہمی تعاون بھی جاری ہے۔

Tags: اسرائیلایرانتباہیتعلقاتحزب اللہدفاعزوالسلامتیشامفلسطینفلسطینی اتھارٹیملیشیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.