(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین اتھارٹی بجلی فراہمی کی اسرائیلی کمپنی کو 300 ملین شیکل (اسرائیلی کرنسی) ادا کرے گی جس کی کٹوتی ٹیکس کی رقم سے کی جائیگی۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی عبرانی نیوز ویب سائیٹ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اپنے قرضوں کو پوراکرنے کیلئے اسرائیلی بجلی کی فرہم کرنے والی کمپنی کو 300 ملین شیکل کی رقم ادا کرے گی جس کو فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے ادا کئے جانے والی ٹیکس سے کٹوتی کی جائیگی
ویب سائٹ کے مطابق فسلطینی اتھارٹی اس خطیر رقم کی ادائیگی کے باوجود اسرائیلی حکام کے ساتھ بجلی کی خریداری کے معاہدے طے کرے گی
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں بجلی کی 90 فیصد فراہمی اسرائیلی کمپنیوں سے حاصل ہوتی ہے جبکہ باقی 10 فیصد اردن اور مصر سے حاصل کی جاتی ہے